امدادی کاموں کیلئے ریسکیو 1122 کا 51 رکنی وفد لاہور سے ترکیہ روانہ

لاہور (آن لائن) ترکیہ میں حالیہ ہولناک زلزلے سے ہونے والی تباہی میں انسانی جانوں کو امداد فراہم کرنے کے لئے ریسکیو 1122 کی مختلف امدادی ٹیموں کا ایک دستہ لاہور سے ترکیہ روانہ ہو گیا، ریسکیو 1122 کے سربراہ ڈاکٹر رضوان نصیر کی سربراہی میں مختلف شعبہ جات کے اہلکاروں پر مشتمل 51 رکنی وفد رات گئے ترکیہ روانہ ہوا، وفد میں اقوام متحدہ کے نوٹیفائی اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز ی ٹیم میں 9 اہلکار شامل ہیں جو وہاں زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کریں گے، اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کے شعبہ ریسرچ اور شعبہ ٹیکنیکل کے ماہر اہلکاروں پر مشتمل دستے بھی وفد میں شامل ہیں۔