لاہور(آن لائن)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا یے کہ حکومت ملک کے میں معاشی استحکام لانے کے لیے کوشاں ہے۔ ملک کے سیاسی اور معاشی حالات اور دہشت گردی کے تناظر میں تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔وہ گزشتہ روز سینیٹر حافظ عبدلکریم کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ اس وقت حکومت کو بہت سے معاشی چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے۔ اتحادی حکومت ملک کے میں معاشی استحکام لانے کے لیے کوشاں ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی سربراہی میں ملک کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ترجیح ہے۔ سینیٹر حافظ عبدلکریم کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے آئینی عہدوں پر بیٹھے گورنر، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف آئین اقدامات کی روایات کے برعکس موجودہ گورنر نے آئینی عہدے کی توقیر برقرار رکھی۔ ملک کے معاشی حالات اور دیگر مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو آپس میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔
Load/Hide Comments



