دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں ترکی اور شام کے ساتھ کھڑے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ترکی اور شام میں زلزلے کی تباہی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے،عوامی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ترکیہ، شام اور دیگر ہمسایہ ممالک میں تباہ کن زلزلے میں بڑا جانی نقصان باعث رنج وغم ہے،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے،قدرتی آفات کی تباہی کی شدت دنیا کی اجتماعی توجہ مانگ رہی ہے،دنیا قدرتی آفات کے مقابلے کے لئے متحد نہ ہوئی تو کوئی بھی نہیں بچے گا،دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں متاثرہ ممالک کے عوام کے ساتھ ہیں،اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت، لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔وزیراطلاعات نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔