سپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر پنجاب کو خط کا جواب

لاہور (آن لائن) پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے خط کا جواب دے دیا۔گورنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں سپیکر سبطین خان نے کہا کہ آپ نے آئین کی تشریح اپنے مطابق کی ہے، یہ کہنا بلاجواز ہے کہ اسمبلی از خود تحلیل ہوئی اور گورنر انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتے۔سبطین خان نے کہا کہ میں نے وہ خط بھی دیکھا ہے جو گورنر نے الیکشن کمیشن کو لکھا ہے،مجھے حیرانی ہوئی کہ گورنر نے نامعلوم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے لیے کہا ہے، ایسا کرنے سے گورنر پنجاب نے اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ایک بار پھر التجا ہے کہ گورنر پنجاب عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں.