لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مقدمات اور گرفتاریاں تو بہت سارے اور لوگوں کی بھی ہوئی ہیں، تشدد صرفمجھ پر ہوا۔اپنے بیان میں شہباز گل نے مزید کہا کہ صرف میرا ہی نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کورٹ میں ٹرائل صرف میرا ہوا، تقریباً 40 دن جیل میں رہا۔شہباز گل نے مزید کہا کہ میری بیوی پر جھوٹا کیس بنایا، میرا قصور کیا مڈل کلاس ہونا ہے؟
Load/Hide Comments



