شاہین شاہ آفریدی نکاح کیلئے کراچی پہنچ گئے

کراچی (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اپنے نکاح کی تقریب کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کا نکاح قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوگا، نکاح کی تقریب 3 فروری کو ڈی ایچ اے گالف کلب میں ہوگی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انشا کے پیپرز کی وجہ سے رخصتی بعد میں طے کی گئی ہے، شاہین شاہ اور انشا آفریدی کی منگنی گزشتہ سال مارچ میں ہوئی تھی، شاہین شاہ آفریدی کے نکاح میں قومی ٹیم کیکھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔