کراچی (آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن سے کہتے ہیں مختلف یوسیز میں امیدواروں کے انتقال کے باعث ملتوی شدہ تمام سیٹوں پر انتخابات کے شیڈول کا فوری اعلان کرے تاکہ انتخابی عمل مکمل ہو اور یوسی چیئر مین، ٹاؤن چیئر مین اپنا حلف اُٹھا سکیں، میئر کا انتخاب بھی ہو سکے اور منتخب نمائندے اپنا کام شروع کریں۔ ہمارا سندھ حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 140-Aکی اصل روح کے مطابق اور جماعت اسلامی سے کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کراچی کے بلدیاتی اداروں کو اختیارات و وسائل فراہم کر نے کے لیے فوری طور پر سندھ اسمبلی میں قانون سازی کرے، پی ایف سی ایوارڈ جو 13,12سال سے تعطل کا شکار ہے اسے فوری جاری کرے، موٹر وہیکل ٹیکس اور آکٹرائے ٹیکس میں کراچی کو اس کا جائز اورقانونی حق دے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامیکراچی کے نائب امیر و انچارج الیکشن سیل راجہ عارف سلطان، پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر سیف الدین ایڈوکیٹ اور متعلقہ یوسیز کے ذمہ داران کی الیکشن کمیشن کی سماعت میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانگی کے موقع پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ 15جنوری کو کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر بھر پورا عتماد کا اظہار کیا۔ تمام پارٹیوں میں سب سے زیادہ ووٹ ہمارے ہیں اور ہماری سیٹیں بھی سب سے زیادہ ہیں، ہم اپنی جیتی ہوئی تمام سیٹوں اور عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ کریں گے،کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں نمایاں کامیابی کے بعد بلدیاتی انتخابات میں جوشاندار انتخابی پیش رفت حاصل کی ہے اسے جاری رکھیں گے۔
Load/Hide Comments



