اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت لے کر سیاست نہیں ملک بچایا،ملک کے لئے سیاست قربان ہوتی ہے تو ہو جائے، وفاقی وزیر ایاز صادق کی غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت لے کر سیاست نہیں ملک بچایا۔عمران خان حکومت نے ملک کو تباہ کیا۔آء ایم ایف کے ساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا۔عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں گے۔جن دہشتگردوں کو پی ٹی آء دور میں چھوڑا گیا وہ آج دہشت گردی میں ملوث ہیں۔کے پی میں 570 ارب روپیہ سی ٹی ڈی کو بہتر بنانے کے لئے دیا گیا،پی ٹی آئی دس سال تک صوبے پر حکمران رہی، اس پیسے کا حساب دے،پی ٹی آئی بتائے یہ سارا پیسہ کہاں خرچ ہوا؟ کدھر گیا۔یہ پیسہ کس کی جیبوں میں گیا؟
Load/Hide Comments



