چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کا وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے نام تعزیتی پیغام

اسلام آباد(آن لائن)چین نے پشاور دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔چینی صدر شی جن پنگ (Xi Jinping) اور چینی وزیراعظم لی کی چیانگ (Li Keqiang) کا وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے نام تعزیتی پیغام بھیجاہے۔ چینی صدر شی جن پنگ (Xi Jinping) نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے نام ایک تعزیتی پیغام میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے. چینی صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ چین انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان کو فروغ دینے، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لیے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسی طرح چینی وزیراعظم عزت مآب لی کی چیانگ (Le Keqiang) نے بھی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو پشاور دہشت گرد حملے میں جانی نقصان پر تعزیتی پیغام دیا ہے.یکجہتی کے اظہار پر وزیراعظم نے چینی صدر اور چینی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے.