امیر طبقے کیلئے بجلی کی سبسڈی ختم کرنے جارہے ہیں، وزیر مملکت برائے خزانہ

اسلام آباد (آن لائن)وزیرمملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط پر امیر طبقے کیلئے بجلی کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بجلی کی پیداوار مہنگی جبکہ بجلی سستی فراہم کرنا ملک برداشت نہیں کر سکتا،گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے سب کو سبسڈی نہیں دی جا سکتی،بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ امیر طبقے کیلئے اب بجلی پر سبسڈی نہیں دی جائے گی، حکومت کو ملک کی ترقی اور غریب آدمی کیلئے سوچنا ہے، توانائی شعبے میں سبسڈی صرف غریب آدمی کیلئے ہو گی،توانائی شعبے میں اصلاحات کیلئے کوشش کر رہے ہیں، توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پلان آئی ایم ایف کو شیئر کیا ہے،وزارت توانائی اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات جاری ہیں،آئی ایم ایف کی جانب سے ریفامز سمیت دیگر شرائط بھی ہیں،معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف وفد کے آئی ایم ایف شرائط پر نرمی کیلئے بات کی،آئی ایم ایف کے میڈیم ٹرم فریم ورک پر بھی بات ہو گی،آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اچھے نتائج کی امید نظر آ رہی ہے.