اسلام آباد/لندن(آن لائن) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی ناراضگی دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ناراض پارٹی رہنماؤں کے حوالہ سے بیان بازی سے روک دیا ۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی راہنماؤں کو شاہد خاقان عباسی سمیت ناراض پارٹی راہنماؤں کے حوالہ سے بیان بازی سے روک دیا ہے اور یہ ہدایت کی ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے تمام تحفظات کو سنا جائے اور ان کی اگر وہ کسی بات پر ناراض ہیں تو ان کی ناراضگی کو فوری طور پر دور کیا جائے،شاہد خاقان عباسی کو کسی صورت پارٹی سے دور نہ ہونے دیا جائے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی چند معاملات سمیت حکومتی معاشی پالیسیوں سے بھی نالاں ہیں۔قائد ن لیگ نے شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے مفتاح اسماعیل کے خلاف بیان پر تنقید بھی کی۔ ذرائع نے یہ دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف جلد شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے جبکہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی بھی جلد لندن میں نواز شریف سے ملاقات ممکن ہے۔
Load/Hide Comments



