لاہور(آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نیپنجاب میں معذور افراد کوسہولیات کی فراہمی کی درخواست پر پنجاب کیتمام اداروں سے قانون پرعمل درا?مد کا روڈ میپ طلب کرلیاہے۔رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی جس میں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایاکہ پنجاب ان پاورمنٹ آف پرسن ڈس ایبیلٹی ایکٹ 2022 منظور کر لیا گیا ہے۔تمام محکموں کو ایکٹ پر عملدرآمد کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کیوکیل اظہر صدیق کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ معذور افراد کی حقوق کے تحفظ کا قانون تو منظورہوگیا مگراس پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔قانون میں معذور افراد کاسرکاری نوکریوں میں تین فیصد کوٹہ مختص ہیمگر وہ نظرانداز کیا جارہا ہیں۔ معذور افراد کے ساتھ مذاق کرنے والوں کو ابھی تک سزا نہیں دی جاسکی ہے۔سپیشل عدالتیں قائم نہ کرکے قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔عدالت سے استدعا ہیمعذور افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی سہولیات اور دیگر قانونی حقوق کی فراہمی کا حکم دیاجائے۔جس پر عدالت نے پنجاب کی تمام اداروں سے قانون پرعمل درآمد کا روڈ میپ طلب کرتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔
Load/Hide Comments



