شاہد خاقان عباسی کے ترجمان کی استعفے کی تردید

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ترجمان حافظ عثمان نے شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی تردید کر دی۔ترجمان نے بیان دیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں استعفے کی خبر بے بنیاد ہے، مشکل حالات میں پارٹی نہیں چھوڑی آج کیوں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 1998 میں آزاد حیثیت سے انتخاب لڑا جیتا اور مسلم لیگ میں شامل ہوئے، شاہد خاقان عباسی نے 1999 میں پرویز مشرف دور میں زندگی مشکل میں ڈالی، انہوں نے جیل کاٹی لیکن اپنے مشن سے نہ ہٹے، نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنایا اور بطور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا میرا لیڈر نواز شریف ہے.