پشاور میں دل دہلانے والا خودکش حملہ اور دہشتگردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں،شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پشاور میں دل دہلانے والا خودکش حملہ اور دہشتگردی کے بڑھتے واقعات بہت تشویشناک ہیں،شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پیپلز پارٹی ان کا دکھ اور درد سمجھ سکتی ہے،منگل کے روز اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات قومی یکجہتی کو جنم لیتے ہیں، ہمیں قومی یکجہتی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنا ہوگا،دشتگردی سے مقابلے کیلئے قوم، تمام سیاسی جماعتوں اور ہر شراکتدار کو متحد ہونا ہوگا،ملک مزید تقسیم اور دہشتگردی کا متحمل نہیں، سابق حکومت کی غیر واضع پالیسی کی وجہ سے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا،اب عمران خان کہہ رہے کہ وہ طالبان کو خیبر پختون خواہ میں دوبارہ آباد کرنا چاہتے تھے،اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے دہشت گرد تنظیموں میں نرم گوشہ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیری رحمان نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں دہشتگرد تنظیموں نے پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا اور انتخابی مہم چلانے نہیں دی،انتخابات سے پہلے دہشتگردی کی نئی لہر پر پیپلز پارٹی کو شدید خدشات ہیں۔