سٹیٹ بینک ذخائر 15 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3 ارب 8 کروڑ ڈالر تک رہ گئے،

اسلام آباد(آن لائن) وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، بیرونی سرمایہ کاری اور روپے کی قدر میں کمی سامنے آنے کے ساتھ ساتھ سٹیٹ بینک ذخائر 15 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3 ارب 8 کروڑ ڈالر تک رہ گئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات میں کمی، بیرونی سرمایہ کاری اور روپے کی قدر میں کمی سامنے آگئی،مالی ذخائر میں کمی سمیت پی ایس ڈی پی اخراجات میں بھی کمی ہوئی،چھ ماہ میں ترسیلات زر 11.1 فیصد کم ہوئیں،برآمدات میں 6.8 فیصد کی کمی ہوئی،درآمدات میں 18.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 59.7 فیصد کمی جبکہ بیرونی سرمایہ کاری میں بھی 180.6 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی ار محصولات میں 17.4 فیصد کا اضافہ ہوا،نان ٹیکس آمدنی میں 58.4 فیصد کا اضافہ ہوا،مالیاتی خسارے میں 218 ار ب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،بنیادی خسارہ 511 ارب روپے رہا،مہنگائی کی شرح چھ ماہ میں 25 فیصد تک رہی،لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں چھ ماہ میں 3.6 فیصد کی کمی ریکارڈ،سٹیٹ بینک ذخائر 15 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3 ارب 8 کروڑ ڈالر تک رہ گئے.