کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 271روپے سے کم ہو کر270روپے ہو گئی تاہم 1روپے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 275روپے سے بڑھ کر276روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 3روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 299روپے سے کم ہو کر296روپے ہو گئی اسی طرح4روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت340روپے سے گھٹ کر336روپے پر آ گئی.
Load/Hide Comments



