آئی ایم ایف کے وفد کی وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر سے ملاقات

اسلام آباد(آن لائن)آئی ایم ایف کے وفد نے وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے آئی ایم ایف وفد کو پاور سیکٹر میں اصلاحات پر بریفنگ دی۔سرکلر ڈیٹ میں کمی کے پلان سے وفد کو آگاہ کیا گیا،وفاقی وزیر نے آئی ایم ایف کے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کی گئی ہے، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فروری میں بجلی کی قیمت بڑھائی جائے گی،بجلی4 روپے46 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا اطلاق اگلے ماہ سے کیا جائے گا،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فوری اضافے کی تجویز زیرِ غور نہیں، بجلی چوری روکنے اور ریکوریز بہتر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔