اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرے گی،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی ہی ایسے فیصلے لینے کا مجاز فورم ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کی دہشت گردی ہے اس کے خلاف ضرب عضب آپریشن جیسا اتفاق رائے پیداکرنے کی ضرورت ہے۔امید ہے اسی طرح کا کوئی قدم وزیراعظم اٹھائیں گے۔اے پی ایس سانحہ سے کم سانحہ نہیں جو پشاور میں واقع ہوا۔اے پی ایس سانحہ کے وقت بھی تمام سیاستدان اکٹھے ہوئے تھے۔اس وقت قوم کو تمام تر اختلافات کے باوجود اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments



