اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نے ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے تناظر میں مرکز سمیت صوبوں میں سیکیورٹی فول پروف بنانی کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی محکمہ داخلہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں۔ وزیراعظم کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلی جنس ادارے دہشتگردی کے واقعات کے تدارک کے لیے کوآرڈینیشن کو یقینی بنائیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر غور کیا گیا۔وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جلد طلب کرنے پر مشاورت کررہے ہیں.
Load/Hide Comments



