اسلام آباد(آن لائن) سرکاری تقسیم کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے اچھی خبر،ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 10 روپے26 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے فی یونٹ 2 روپے 19 پیسے کمی کا امکان ہے۔کے الیکٹرک اور سی پی پی اے کی قیمتوں میں کمی کیلئے الگ الگ درخواستیں دی ہیں۔نیپرا اتھارٹی دونوں درخواستوں پر آج سماعت کرے گی۔سی پی پی اے اور کے الیکٹرک کی دسمبر کے ماہ کیلئے کمی کی درخواستیں ہیں۔
Load/Hide Comments



