اسلام آباد (آن لائن) سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 35 روپے بڑا اضافہ عوام کے ساتھ کھلے عام دشمنی کا ثبوت ہے۔ عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیا ن میں اسد قیصر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، پیٹرول کی قیمتوں میں 35 روپے بڑا اضافہ عوام کے ساتھ کھلے عام دشمنی کا ثبوت ہے،عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی ہے اور دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہے، ایسے حالات میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments



