اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر انتہائی کم ہو چکی ہے۔ اس لئے تیل سمیت تمام امپورٹڈ اشیاء اب بہت زیادہ مہنگی پڑیں گی۔ یہ سب رجیم چینج کی بدولت ہوا.
Load/Hide Comments



