اسلام آباد(آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج اتوار کو دو روزہ دورے پر ماسکو جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری روسی ہم منصب سرگئی لیوروف کی دعوت پر دو روزہ دور ے پر روس جائیں گے،جہاں پر روس کے اعلیٰ حکام سے ملیں گے،وزیر خارجہ روسی ہم منصب کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے، دوطرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان معاشی،تجارتی اور دیگر معاہدوں میں دستخط ہونے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments



