پاکستان فلسطین کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بزرگ خاتون سمیت 10 فلسطینیوں کا قتل قابل مذمت ہے۔شہباز شریف نے لکھا کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے۔