بھارت میں اسلامک فوبیا پر ریاستی حمایت حاصل ہے، ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (آن لائن)قران کی بے حرمتی تحریک پر بحث کرتے ہوئے سنیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کی پہلی پارلیمنٹ ہے جس نے توہین پر قرارداد پیش کی۔اس معاملے پر اپوزیشن اور حکومت ایک پیچ پر ہے جوایک نیک شگون ہے ہمارے ملک کو اہم ایشوز پر اتحاد کی ضرورت ہے ہیلو کاسٹ کے معاملے پر آزادی اظہار رائے نہیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یوکرین جنگ پر روسی سربراہ پوٹن کے ساتھ اظہار یکجہتی پر برطانیہ میں لوگ اپنی نوکریوں سے برطرف ہوگے اسرائیل اور بھارت میں اسلامک فوبیا پر ریاستی حمایت حاصل ہے یورپ میں چند گروہ اسلامک فوبیا پر کام کر رہے ہیں ان کو ریاستی سربراہی حاصل نہیں اس واقع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا فرض ہے کہ مذمت کرے انہوں نے کہا کہ اگر وہاں ہمارے عقیدے مذہب کی عزت کی جائے تو یہاں شدت پسندی نہ پل سکے دوسری جنگ عظیم کے بعد تمام جنگوں کاماخذ امریکہ ہے۔اس وقت بھی مشرق وسطی میں کئی ممالک تباہ ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جب افغانستان میں شدت پسندی ان کو سوٹ کرتی تھی وہ ٹھیک تھی فلسطینیوں پر ریاستی سپانسر ظلم ہو رہا ہے امریکہ اس کو سپانسر کر رہا ہے ایسے ملک کو سپانسر کیا گیا جو سب سے زیادہ دہشتگری میں ملوث ہے ہم پر دہشتگردی کا الزام غلط ہے ان کو کھلے عام اسلحہ مہیا کیا جاتا ہیانہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف دہشتگردی ہو رہی ہے بھارت کا وزیر اعظم سب سے بڑا دہشتگرد ہے یہ دو ریاستیں سٹیسٹ سپانسر دہشتگردی کر رہی ہیں ہمارے اندر انتشار نے ہمیں کھوکھلا کر دیا ہے.