ڈیوس روڈ والا اجلاس جعلی تھا، چودھری شجاعت کو نہیں ہٹا سکتے: چودھری سالک حسین

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ہاوس ڈیوس روڈ میں ہونے والا اجلاس ایک جعلی اجلاس تھا،یہ چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے نہیں ہٹا سکتے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی سے متعلق فیصلہ ابھی الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔