آصف علی زرداری سے چیف آف موسی خیل سردار محمد حنیف خان کی ملاقات،پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے چیف آف موسی خیل سردار محمد حنیف خان کی زرداری ہاؤس میں ملاقات،پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے چیف آف موسی خیل سردار محمد حنیف خان کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔صدر زرداری اور بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن سینیٹر سردار محمد اعظم خان کے صاحبزادے سردار محمد حنیف خان موسی خیل کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے بعد چیف آف موسی خیل سردار محمد حنیف خان پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔صدر زرداری نے چیف آف موسی خیل سردار محمد حنیف خان کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا.