پنجاب میں 9سے13 اپریل جبکہ خیبر پختونخوا میں 15 سے17 اپریل کے درمیان پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے

اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گورنرز کو خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔پنجاب کے گورنر کو بھیجے گئے مراسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 سے 13 اپریل کے درمیان پولنگ تارِیخ مقرر کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا کو 15 سے 17 اپریل کے درمیان پولنگ کی تاریخ مقرر کرنے کا کہا گیا ہے،مراسلے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہ ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی ہے،گورنر اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر الیکشن کے انعقاد کی تاریخ دینے کا پابند ہے،مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے 90 روز 14 جنوری سے شروع ہوتے ہیں، پنجاب اسمبلی کے لئے 13 اپریل کے بعد پولنگ کی تاریخ نہیں رکھی جا سکتی،کے پی اسمبلی کے 90 روز 18 جنوری سے شروع ہوتے ہیں،کے پی اسمبلی کے لئے 17 اپریل کے بعد پولنگ کی تاریخاسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گورنرز کو خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔پنجاب کے گورنر کو بھیجے گئے مراسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 سے 13 اپریل کے درمیان پولنگ تارِیخ مقرر کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا کو 15 سے 17 اپریل کے درمیان پولنگ کی تاریخ مقرر کرنے کا کہا گیا ہے،مراسلے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہ ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی ہے،گورنر اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر الیکشن کے انعقاد کی تاریخ دینے کا پابند ہے،مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے 90 روز 14 جنوری سے شروع ہوتے ہیں، پنجاب اسمبلی کے لئے 13 اپریل کے بعد پولنگ کی تاریخ نہیں رکھی جا سکتی،کے پی اسمبلی کے 90 روز 18 جنوری سے شروع ہوتے ہیں،کے پی اسمبلی کے لئے 17 اپریل کے بعد پولنگ کی تاریخ نہیں رکھی جا سکتی،مراسلے میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کو الیکشن پروگرام مکمل کرنے کے لئے 54 دن درکار ہیں۔