مریم نواز ہفتے کی سہہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی

(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل ہوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مریم نوازاب 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔