بجلی بریک ڈاؤن، پاور ڈویژن کو ابھی تک خرابی کا پتہ نہیں چل سکا‘ حماد اظہر

لاہور (آن لائن) سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاور ڈویژن کو ابھی تک خرابی کا پتہ نہیں چل سکا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ پاور ڈویژن میں میرے ذرائع مجھے بتاتے ہیں کہ محکمہ ابھی تک اس خرابی کی نوعیت اور اسے کیسے حل کیا جائے؟ اس بارے میں مکمل لاعلم ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 10 ہزار میگاواٹ میں سے صرف 750 میگاواٹ بجلی بحال ہوئی لیکن وہ بھی مستحکم نہیں ہے جس کی وجہ سے سسٹم میں مسلسل ٹرپنگ کا سلسلہ جاری ہے اور توانائی کی وزارت بے سدھ ہے۔