مسلم لیگ ق نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کو خوش آئند قرار دیدیا

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ق کی جانب سے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کو خوش آئند قرار دیدیا گیا ہے، مسلم لیگ ق کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قوم کو گمراہ کرنا ترک کرے، پی ٹی آئی کی جانب سے چار ناموں بارے حقائق مسلم لیگ ق نے سامنے رکھ دیئے ۔عمران خان کی خواہش پر PTI نے 4 نام دیے، انکی نامزدگی ہی بدنیتی پر مشتمل تھی۔پہلا نام ناصر سعید کھوسہ (جنہوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب بننے سے معذرت کر لی)، (2)نصیر خان(دوہری شہریت کی بنیاد پر مسترد)،(3)احمد نواز سکھیرا (حاضر سروس سرکاری ملازم ہونے کے ناطے نہیں لگ سکتا، پھر تحریک انصاف نے غیر آئینی طریقے سے چوتھا نام بھی ایڈ کر دیا، پی ٹی آئی کا چوتھا نام نوید اکرم چیمہ اس نے بھی نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پہ معزرت کر لی.