لاہور (آن لائن) مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے سویڈن میں قرآن کریم کو جلانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا یسے وقت میں جب دنیا کو امن چاہئے،شر انگیز اور فتنہ پرور گروہ دنیا کو اپنی نفرت کی آگ میں جلانا چاہتے ہیں،اسٹاک ہوم واقعہ میں قرآن کریم کو جلانے کی جسارت کرنیوالے دہشت گردوں کو سخت سزائیں دینی چاہئیں۔اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا ان فتنہ انگیزوں نے 1.5 ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا ہے۔
Load/Hide Comments



