اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی زری پالیسی کا اعلان کل کیا جائیگا

کراچی(آن لائن)اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی زری پالیسی کا اعلان کل پیر کو کیا جائیگا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں زری پالیسی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ اس وقت شرح سود 16فیصد کی سطح پر ہے تاہم معاشی تجزیہ نگارملک کی موجود صورتحزال کے پیش نظر شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس اضافے کی توقع کررہے ہیں۔