نگران وزیراعلیٰ پنجاب:چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس آج اتوار کو طلب کرلیا

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب کی جانب سے نگراں وزیرِ اعلیٰ کا اعلان (آج) اتوار کو کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے 2، 2 نام الیکشن کمیشن کے پاس پہنچ گئے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے اتوار 22جنوری (اتوار)کی شام 7 بجے اجلاس طلب کر لیاہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے ناموں پر غور کیا جائے گا،الیکشن کمیشن نام فائنل کر کے گورنر کو بھجوائے گا،ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن حکام نے موصول شدہ ناموں پر ورکنگ کا آغاز کر دیا،موصول شدہ چاروں ناموں کے پروفائل تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا،تفصیلی پروفائل میں چاروں کی قابلیت اور اپنے شعبہ میں کارکردگی شامل ہوگی،سیکرٹری الیکشن کمیشن پروفائل اجلاس میں پیش کرینگے، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی مقرر کرنے کی سپیکر پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی ہے،وزیر اعلی کے لیے چار نام احمد نواز سکھیرا،نوید اکرم چیمہ،احد چیمہ اور محسن نقوی شامل ہیں،ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے نگراں وزیر اعلی کے نام آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت الیکشن کمیشن کو بھیجے ہیں۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس نگران وزیراعلی کے تقرر کے لیے کل رات ساڑھے 10 بجے کا وقت ہے.