اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے ایران سرحد پار سے دہشت گرد حملے کے شدید مذمت کرتے ہوئے یہ باور کرایا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا ایران سے بھی یہی توقع کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف اپنی زمین کو استعمال نہ ہونے دے۔ ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہراہ بلوچ نے کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستان کے خلاف ایران کی سرزمین استعمال کی جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور یہ امید کرتے ہیں کہ ایران ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کرے گا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں ہمسایہ اور اسلامی ممالک ہیں اور دونوں کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، ایران بھی اس بات کی یقین دہانی کروائے کہ وہ پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیگا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ،پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ دوستانہ تعلقات ہے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوں گیدونوں ممالک سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے رابطوں میں ہیں پاک، سعودی سپریم کونسل معاشی معامالات پر بات چیت کرتی رہتی ہے۔مقوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی افواج نے مختلف واقعات میں 2 کشمیریوں کو شہیدکردیا،قابض بھارتی فورسز کی غیرقانونی حراست میں تین دہائیوں کے دوران ہزاروں کشمیری لاپتہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بھارت سے متعلق پالیسی واضح ہے، پاکستان بھارت کے کشمیر میں مظالم کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے، پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت ایسا ماحول پیدا کرے جس سے واضح ہو کہ وہ دہشتگردی میں ملوث نہیں، بھارت کو 2019کی پالیسی پر واپس آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی جہا ں انہوں نے فورم کے دوران پاکستانی موقف دنیا کے زمانے رکھا جبکہ وزیر خارجہ نے فورم کے سائڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں بھی کیں،وزیر خارجہ نے موسمیاتی تغیر، اقتصادی مشکلات بارے ترقی پذیر ممالک کا موقف اجاگر کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہااس وقت بیلجیم کا پارلیمانی وفد پاکستان کے دور ے پر ہے،پارلیمنٹ میزبان ہے، وفد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دور ہ کرے گا۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر کے دورہ بیلا روس میں سیاحت کے فروغ پر یادداشت پر دستخط کئے گئے،روس کا اعلی سطح وفد گزشتہ دنوں پاکستان پہنچا جہاں وفد کے ریلوے، توانائی، تجارت سمیت مختلف شعبوں پر مذاکرات جاری ہیں۔سیکرٹری خارجہ اسد مجید برسلز کے دورہ پر ہیں، یورپین یونین کے اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں،۔ انہوں نے کہا کہ چین عارضی طور پر خنجراب سرحد کھولنے پر آمادہ ہوا جوکہ مقامی تاجروں کو سہولت دینے کے لئے بارڈر کھولا گیا،سردیوں میں برفباری کے باعث خنجراب سرحد بند رہتی ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 25 جنوری کو تاشقند، ازبکستان کا دورہِ کریں گے وزیر خارجہ تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے،پاکستان بطور بانی رکن تنظیمی اغراض ومقاصد سے پوری طرح وابستہ ہے.
Load/Hide Comments



