الحمدللہ ہم پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کی پانچ سالہ خراب کارکردگی سے نجات پا رہے ہیں،امیر مقام

پشاور(آن لائن) الحمدللہ ہم پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کی پانچ سالہ خراب کارکردگی سے نجات پا رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام اس دن کو تاریک دور کے خاتمے کے طور پر منائیں ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے تحریک انصاف کے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام پر ردعمل دیتے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے اسے خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے یوم نجات قرار تے ہوئے کہا کہ کہ الحمدللہ ہم پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کی پانچ سالہ خراب کارکردگی سے نجات پا رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام اس دن کو تاریک دور کے خاتمے کے طور پر منائیں، پی ٹی آئی نہ صرف معیشت کو تباہ کر چکی ہے بلکہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں بھی بری طرح ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور صوبائی اسمبلیوں کے دوبارہ انتخابات کرائے گی۔ وفاقی حکومت معیشت کی بحالی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران نیازی ملک کو ہر سطح پر عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔امیرمقام نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے عوام کے دس سال ضائع کیے اور صوبے کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا،10 سال میں خیبرپختونخوا کے عوام کو عمران نیازی اور پی ٹی آئی نے صرف مایوس کیا۔ عوام ایسے جھوٹے اور یوٹرن ماسٹرز کی بجائے سنجیدہ لوگوں کو منتخب کریں، خیبرپختونخوا کے عوام کو نااہل اور کرپٹ ٹولے سے نجات مل گئی۔ اسمبلیاں تحلیل کرنے والوں کو سیاسی طور پر تحلیل کردیں گے۔