اسلام آباد(آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں، بلوچستان میں فوج کے آپریشنز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، لوگوں کو سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی پر توجہ مرکوز ہے، ان خیالات کا اظہار ا?رمی چیف نے بلوچستان کے علاقے خضداراوربسیمہ کادورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ا?رمی چیف جنرل عاصم منیرکو سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی،فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں،پرامن ماحول کیلئیاقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ا?رمی چیف جنرل عاصم منیرکا بلوچستان کوغیرمستحکم کرنیکی سازش ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ غیرملکی حمایت یافتہ وطن دشمن عناصرکی ہرکوشش ناکام بنائیں گے،پاک جوان کیجوان اپنی آپریشنل تیاریاں برقراررکھیں۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا۔
Load/Hide Comments



