عمران خان اگر استعفوں سے یو ٹرن لیکر اسمبلی آنا چاہتے ہیں تو یو ٹرن لے لیں،ہم نے کسی کو جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روکا،شیری رحمان

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اگر استعفوں سے یو ٹرن لیکر اسمبلی آنا چاہتے ہیں تو یو ٹرنلے لیں،ہم نے کسی کو جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روکا،ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کی پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین اور جمہوریت کے مطابق کوئی کام نہیں کیا،بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ ہے وزیر داخلہ نہیں جو ملک میں بیٹھے رہیں، جس خارجہ تنہائی میں پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ڈالا ہے وزیر خارجہ کا کام ہے وہ ملک کو اس سے نکالیں،تحریک انصاف نے اپنے دور میں تاریخی قرضے لئے،وزیر خارجہ بتا چکے ہیں کہ وہ بیرونی دوروں پر اپنے اخراجات خود کرتے ہیں، سیلاب سے 33 ملین لوگ متاثر ہوئے۔پاکستان کی کاپ 27 اور جنیوا کانفرس کی کامیابیوں کو پوری دنیا سرہا رہی ہے،تحریک انصاف کو پاکستان کی کامیابی نہیں بھاتی۔