مریم نواز کا 22 جنوری کو پاکستان پہنچنے کا امکان

اسلام آباد،لندن (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب مریم نواز کا22 جنوری کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق ملک کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں ن لیگ کے قائد نواز شریف نے اپنی پارٹی کو متحرک کرنے کے لئے مریم نواز کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔ سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر ن لیگ جلد واپس آکر پنجاب میں دورے اورسینئر رہنماوں سے ملاقات کر کے پارٹی کو زیادہ فعال کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے رہنمائی کرینگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا 22 جنوری کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینئر قیادت نے کیا ہے۔ نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کو متحرک کرنے سے متعلق اہم ٹاسک دے دیے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز شریف پنجاب میں دورے اور سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گی۔ قبل ازیں پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون بنے گا اس بات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ پی ایم ایل این کے قائد نواز شریف نے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کیا اس موقع پر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی موجود تھی ۔ اجلاس میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات، ان انتخابات میں اتحادی پارٹیوں سے نشستوں کی ایڈجسٹمنٹ، متوقع نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے ناموں پر غور،آئندہ الیکشن میں پارٹی امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے تین نام زیر غور ہیں جن میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جواد اویس، سابق چیف جسٹس خلیل الرحمان رمدے شامل ہیں جبکہ تیسرا نام سامنے نہیں آسکا۔