لاہور(آن لائن) کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل ہمارے برسبین میں بہت اچھے پریکٹس سیشنز ہوئے ہیں،یہاں کی کنڈیشنز پاکستان سے بہت مختلف ہیں،یہاں کی پچز کے باؤنس کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنے میں وقت لگا۔پریکٹس میچ ہمارے لئے بہت اچھا رہا ہے کندیشنز سے آگاہ ہونے کا موقع ملا ہے۔ سیریز کے لیے ہمارے تیاری بہت اچھی ہے کوشش ہو گی کہ پلانز کے مطابق کھیلیں،ویمن چیمپئن شپ کے میچز اب تک ہم نے اچھے کھیلے ہیں امید یہ بھی اچھے ہوں گے۔ویمن چیمپئن شپ میں یہ میچز بھی بڑے اہم ہیں۔ سیریز میں فاسٹ بولرز کا کردار اہم ہو گا۔یہاں فیلڈرز کی جانب سے اسپورٹ کا ملنا بھی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپنرز کو باؤنس ملے گا انہیں اچھی لائن پربولنگ کرنا ہو گی۔ ٹاپ ٹیمیں مشکل سے ہی چانس دیتی ہیں اور جو موقع ملے اس سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔یہاں اگر باؤنس کے مطابق ایڈجسٹ ہو جائیں تو بیٹرز کے لیے بیٹنگ آسان ہو جاتی ہے۔کرکٹ فینز سے درخواست ہے کہ برسبین میں میچ دیکھنے کے لیے آئیں۔یہاں کرکٹ کا ماحول اچھا ہے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
Load/Hide Comments



