لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن)کی رہنما حناپرویز بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پنجاب میں اکثریت حاصل کریگی اورمریم نواز پنجاب کی اگلی وزیراعلیٰ ہونگی۔عمران خان کی مقبولیت کا بھوت عنقریب اترنے والا ہے۔پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرکے بہت بڑے غلطی کی ہے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط نہ کرکے جمہوریت پسند گورنر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔مریم نوازشریف پاکستان کی پاپولر خاتون لیڈر بن کر ابھری ہیں۔نوجوان نسل ان کو اپنا پسندیدہ لیڈر مانتی ہے اس کی بڑی وجہ انہوں نے ہر طبقے کے حقوق کی آواز بلند کی۔مریم نواز کا مسلم لیگ ن کا چیف آرگنائزر بننا پارٹی قیادت کا ان پر اعتماد کا اظہار ہے۔مریم نواز نے بغیر کوئی سیاسی و عوامی عہدہ رکھتے ہوئے دو بار جیل کاٹی اور عمرانی فتنے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا پنجاب میں پہلے بھی مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت تھی لیکن زبردستی تحریک انصاف کو پنجاب پر مسلط کیا اور پنکی،گوگی اور بزدار نے پنجاب کے انتظامی معاملات بیڑہ غرق کردیا۔چار سال پنجاب کے وسائل کو بے دریغ لوٹا گیا بدقسمتی ہے جو نیب دن رات عمران خان کے مخالفین کو چن چن کر جیلوں میں ڈالتا تھا اسکو ان تینوں کی لوٹ مار نظر نہیں آئی۔اب الیکشن میں عوام ان چوروں کے گینگ کا احتساب کرینگے۔
Load/Hide Comments



