اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں ہو نیوالے بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے بیان پر نوٹس لے لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن قرتہ العین فاطمہ کے مطابقحلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن پر الزامات بے بنیاد ہیں،سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ دو ہزار تیرہ کی سیکشن دس کے تحت ہر ضلع کے لوکل کونسلوں کی تعداد مہیا کرنا صوبائی حکومتوں کا استحقاق ہے،سندھ حکومت نے اکتیس دسمبر 2021 کے نوٹیفیکشن کے مطابق ہر ضلع کے لیے لوکل کونسلوں کی تعداد مہیا کی، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن استعداد کے مطابق حلقہ بندیاں کرنے کا پابند تھا۔ ترجمان کے مطابقحلقہ بندیوں کی اسلام آباد بلدیاتی الیکشن سے کوئی مماثلت نہیں، اسلام اباد کے کیس میں وفاقی حکومت نے الیکشن شیڈول کے دوران یونین کونسلز کی تعداد ایک سو ایک بڑھا کر ایک سو پچیس کر دی،الیکشن کمیشن مرکزی حکومت کے قانون کے مطابق الیکشن شیڈول کے بعد یونین کونسلز میں رد و بدل نہیں کر سکتی، الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ میں موقف دیا تھا کہ سات سے دس روز میں انتخابات کیلئے تیار ہیں.
Load/Hide Comments



