کراچی میں 80 سالہ خاتون ووٹ دینے پہنچ گئیں

کراچی (آن لائن)کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن کی یو سی 8 میں 80 سالہ بزرگ خاتون اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے پہنچ گئیں۔ خاتون ووٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد جب بھی انتخابات ہوئے ووٹ دیا ہے۔بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ جب سے پیپلز پارٹی پارٹی بنی تب سے ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو اور اب بلاول بھٹو کے امیدواروں کو ووٹ دیتی ہوں.