اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ معاشی تباھی کے بعد رجیم چینج کا سب سے بڑا کارنامہ دھشت گردی کے عفریت کا دوبارہ اٹھنا ہے۔ اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ان نو ماہ میں تین سو کے قریب لوگ شہید ہوئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے، یہ سب جنگ کے بعد افغانستان کے استحکام کی تحریک انصاف کی پالیسی بدلنے کا نتیجہ ہے، اللہٰ شہیدوں کو غریق رحمت کرے۔ انہوں نے کہا کہعمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کو مسلسل سبوتاژکرنے کی کوشششیں کی جا رہی ہیں، جے آء ٹی کے سربراہ مبارک باد کے مستحق ہیں، اس تمام پریشر کے باوجود انھوں نے تفتیش کو آگے بڑھایا، باقی اس حملے کے واقعات اور ملزمان کون سا چھپے ہوئے ہیں سب کو ہی پتہ ہے۔
Load/Hide Comments



