اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلی توڑ کے آمروں کی فہرست میں شامل ہونگے جنہوں نے ماضی میں اسمبلیاں توڑیں،یہ عوام کے ووٹ اور پارلیمانی اکثریت کو اپنے ذاتی فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں، شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وقت سے پہلے عوامی منتخب اسمبلیوں کو توڑنا ان کی آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے،یہ ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرکے اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،بحران پیدا کرنے کی حکمت عملی سے عمران خان کو تو فائدہ ہو سکتا ہے لیکن ملک اس کا متحمل نہیں، شیری رحمان نے کہا کہ ہم نے بہت مشکل سے ملک کو سابق نااہل حکومت کی تباہ کاریوں اور ڈیفالٹ سے بچایا ہے، عمران خان کا مقصد ہر صورت میں اقتدار میں آنا ہے، عمران خان اپنی اسمبلیاں توڑنے کی خواہش بھی پوری کر لیں، اقتدار میں وہ پھر بھی نہیں آئے گے لوگ ان کے چار سال کے بدترین دور کو نہیں بھولے، فرد واحد کی ضد اور انا پر کھڑی جماعت عوامی نمائندگی نہیں کر سکتی.
Load/Hide Comments



