اسلام آباد(آن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی چارروہے انچاس پیسے تک مہنگی کرنیکی منظوری دیدی۔مختلف کیٹیگریز کیلئے قیمتوں میں اضافہ ایک رو پے انچاس پیسے سے چارروپے انچاس پیسے تک ہوگا،یکساں ٹیرف کے حوالے سے وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے فیصلہ جاری کر دیا۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے وفاقی حکومت کی یکساں درخواست سے متعلق نیپرا اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق چار ماہ کیلئے بجلی کی بلوں سے یکساں ٹیرف کے تحت وصولیاں کی جائیں گی نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال ہوئیں جبکہ اضافی ایڈجسٹمنٹ جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی اتھارٹی نے اس حوالے سے گزشتہ ماہ ستائیس دسمبر کو سماعت کی تھی جس میں وفاقی حکومت نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کیلئے نیپرامیں درخواست دائر کی تھی۔
Load/Hide Comments



