لاہور (آن لائن) چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے چوہدری مونس الہیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی نئی سمری سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مونس الہٰی نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس کا عکس سوشل میڈیا پر شیئر کیا، مونس الہیٰ کے شیئرکیے گئے عکس میں پنجاب اسمبلی کا مونوگرام موجود ہے اور اس میں تاریخ پر اوور رائٹنگ بھی نہیں ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مونس الہیٰ نے کہا کہ وعدہ پورا کردیا، امید ہے عمران خان کو جلد وزیراعظم کی کرسی پر دیکھیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جو عکس جاری کیا گیا تھا اس پر مونو گرام موجود نہیں تھا اور اس پر جو تاریخ درج تھی اس پر اوور رائٹنگ بھی موجود تھی۔
Load/Hide Comments



