قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو اسمبلی تحلیل کر دینگے، فواد چوہدری

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔ اپنےایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ پنجاب کی حکومت نہ بدلی تو نام بدل دینا لہذا ہم نے ان کا نام چنوں منوں رکھ دیا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زرداری جیسی بیماری اور رانا ثناء کو اسلام آباد بھاگنا پڑا، لاہور میں بڑے دن بعد دھند چھٹی، بارش ہوئی، مبارک پنجاب، مبارک تحریک انصاف، مبارک قائد لیگ۔