لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مری میں برفباری کے باعث کمشنر راولپنڈی ڈویژن اورآر پی او راولپنڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برفباری کے دوران مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں اورسیاحوں کی سہولت کیلئیریسکیو1122اوردیگر ادارے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔برفباری کے دورا ن سیاحوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔مری کے شہریوں اورسیاحوں کوسوشل میڈیا اوردیگر ذرائع سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اورتمام اقدامات کی نگرانی کریں۔سڑکوں کی بندش کی صورت میں فی الفور مشینری استعمال میں لائی جائے .
Load/Hide Comments



