مری آنے والے سیاحوں کیلئے ہدایات جاری

اسلام آباد (آن لائن) مری میں آنے والے سیاحوں کے حوالے سے ٹریفک حکام نے ہدایات جاری کردی ہیں۔ڈی ایس پی ٹریفک نے اپنے بیان میں کہا برفباری میں پھسلن سے بچنے کے لیے گاڑی کی اسپیڈ آہستہ رکھی جائے۔جبکہ سیاح گاڑی کی ہیڈ لائٹس، انڈیکیٹر، ہارن اور بیٹری درست حالت میں رکھیں۔گاڑی میں کھانے پینے کی اشیا، گرم کپڑے اور کمبل ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک کے مطابق برفباری کے دوران ٹریفک پولیس کا اسپیشل اسکواڈ ہر وقت مدد کے لیے موجود ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سیاح پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں.